نینسی پلوسی کے دورے کے بعد ہونے والی جنگی مشقیں ختم ہوچکی ہیں- بیجنگ ذرائع

(آن لائن ذرائع) تائیوان میں چینی فوجی کاروائیوں میں اضافے سے خطّے میں کشیدگی بڑھ جانے کا خطرہ لاحق ہے- ذرائع کے مطابق چین جزیرے میں فوجی مشقیں جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے اور جزیرے کی جانب سے علیحدگی پسند سر گرمیوں کی مخالفت کرتا ہے-  چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے گزشتہ  ہفتے اعلان کیا کہ امریکی ایوان کی  سپیکر نینسی پلوسی کے حالیہ دورے کے جواب میں منعقد ہونے والی مشقیں اختتام پذیر ہو چکی ہیں-  تاہم جزیرے کے اطراف میں پر امن اتحاد کے حصول تک فوجی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی- تفصیلات کے مطابق تائیوان اور چین کے اتحاد کے  حصول کے مقصد کو واضح کرتے ہوۓ بیجنگ کا موقف واضح ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے  گریز نہیں کرے گا- اسے اپنی جنگی اور فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ  کرنے میں کوئی عار نہیں ہوگی- اور اس حوالے سے وہ بیرونی مداخلتوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے- پیپلز لبریشن آرمی کی ہائی کمانڈ کے مطابق سمندری حدود کے اطراف تائیوان کی جنگی مشقوں کے خلاف آبدوزوں ، بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کی مشقیں جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے ضمن میں کی گئیں- پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سمندروں میں  میزائلوں کا تجربہ بھی کیا گیا-  



دوسری جانب واشنگٹن نے تائیوان کی حمایت میں اس امر کو واضح کیا ہے کہ امریکہ تائیوان پر چینی دباؤ ہر گزقائم نہیں ہونے دے گا- چین کا نینسی کے دورے کو  بنیاد بنا کر جنگی مشقوں کو جاری رکھنا ان کے لیے دلچسپ بات ہے- انہوں نے کہا کہ چین خطے میں ایک نیا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے جس پر انھیں تشویش ہے اور وہ تائیوان کی مکمّل حمایت کرتے ہیں- بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت کے بعد طاقت کے اظہار کی ضرورت جائز اور وقت کا  تقاضہ ہے- امریکی اداروں کے تجزیہ کاروں اور مشاہدین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین میں بڑھتی کشیدگی خوفناک صورتحال  کی تصویر پیش کر رہی ہے- اگر مستقبل میں امریکی سفات کاروں کی جانب سے کوئی دورہ کیا جاتا ہے توممکن ہے کا چین کو اپنی فوجی صلاحیتوں کے مظاہرے کے لیے مزید کام کرنا پڑے گا- اس سے اقتصادی بحران میں اضافہ ہو جانے کا خطرہ ہے- اس حوالے سے متفرق آراء  سامنے آئیں ہیں- سنٹر فار سٹریٹجک اسٹڈیز کے  مطابق واشنگٹن اس معاملے میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے -امریکہ تائیوان کا فوجی حمایتی ہے جو اسے ضروری ہتھیار اور دفاعی تکنیک فروخت کر رہا ہے- اور اسلحہ کی فروخت وہ کئی دہایوں سے کر رہا ہے- 

تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

اطالوی وزیر اعظم کی مقامی باکسر انجیلینا کیرینی کی حمایت

صومالیہ کے دارلحکومت موگاڈیشو میں خود کش دھماکہ 32 ہلاک 63 افراد زخمی ,حملے کی زمہ دار القاعدہ قرار