عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی
پاکستان فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دینے والی فلم مولا جٹ کے بعد فلم بینوں کو عدنان صدیقی کی آنے والی فلم عمرو عیاد کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ 90 کی دہائی کے مقبول افسانوی کردار عمرو عیار کی جادوگری اور عیاریوں پر مبنی اس فلم میں تجربہ کار اداکار کے ہمراہ صنم سعید بھی جلوہ گر ہوں گی ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء بھی اس فلم میں ایک اہم کردار میں دکھائی دیں گی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی عکسبندی مکمل کی جا چکی ہے اور اب اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کا انتظار ہے ۔ فلم کے گرافکس ، فنکاروں کے ملبوسات اور سنیماٹوگرافی تکنیکی مہارت کا شاہکار ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم جلد نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں