صومالیہ کے دارلحکومت موگاڈیشو میں خود کش دھماکہ 32 ہلاک 63 افراد زخمی ,حملے کی زمہ دار القاعدہ قرار
صومالیہ کا دارحکومت اس وقت لرز گیا جب شہر کے ایک مقبول ساحلی علاقے کے نزدیک چھ مسلح افراد کے گروہ نے فائرنگ کی جن میں سے ایک حملہ آور نے فائیرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا
صومالین پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوٹرز کو ہلاک کر دیا مگر سکیورٹی فورسز کے آنے تک وہ متعدد جانوں کو ضائع کرنے میں کامیاب ہو چکے تھے
یہ واقعہ جمعہ کے روز صومالیہ کے دارلحکومت موگاڈیشو کے ساحلی علاقے لیڈو بیچ پر پیش آیا
صومالین پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے
مقامی پولیس کی جانب سے دھماکے کا ذمہ دار القاعدہ سے منسلک جہادی گروہ الشباد کو ٹھہرایا ہے
پولیس کے مطابق یہ جہادی گروہ مقامی حکومت کے خلاف مختلف ادوار میں گزشتہ سترہ سال سے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق دھماکے کے مناظر خوفناک تھے
لوگ درد سے بلبلاتے مدد کے لیے پکار رہے تھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں