اطالوی وزیر اعظم کی مقامی باکسر انجیلینا کیرینی کی حمایت

اولمپکس میں شکست کھانے والی انجیلا کیری کو اطالوی وزیر اعظم کی حمایت حاصل ہوگئی 

 اینجیلا کیری نے ایلجیرین حریف کے سامنے پہلے ہی راؤنڈ میں گھٹنے ٹیک دیے۔ انہیں شکست دینے والی الجیرین باکسر کو

 اولمپکس  پریلیمنری راؤنڈ کی فاتح ہونا مہنگا پڑ گیا 

ایمانے خلیف کا تعلق الجیریا سے ہے انہیں پیرس میں جاری اولمپکس میں خواتین کی چھیاسٹھ کلو گرام کیٹیگری میں اٹلی کی اینجیلا کیری کے خلاف اپنا میچ کھیلنا تھا 

میچ شروع ہوتے ہی پہلے راونڈ میں ایمانے کے زور دار مکوں کے آگے اطالوی باکسر نے گھٹنے ٹیک دیے 

ریفری نے مقابلہ ختم کر دیا اور ایمانے کو فاتح قرار دے دیا 

تاہم اطالوی باکسر نے احتجاج کیا کے ایمانے عورت نہیں بلکہ آدمی ہے 

اطالوی باکسر نےکہا انہوں نے ایسے طاقتور مکوں کی حامل عورت کا کبھی سامنا نہیں کیاتھا 

ان کا کہنا تھا کہ الجیرین باکسر کے پہلے مکے میں مجھے کچھ غیر معمولی تکلیف ہوئی جبکہ دوسرے پنج پر میری برداشت  
 کی حد ختم ہو گئی اور انہوں نے ریفری کی جانب میچ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا 



اطالوی باکسر سمیت دیگر اطالوی حکام کی جانب سے بھی اولمپکس کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا گیا 

اس واقعے نے یورپی میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے 
اور اطالوی باکسر اینجیلا کیری کی حمایت میں اطالوی وزیر اعظم بھی سامنے آ گئیں ہیں 
اطالوی وزیر اعظم نے  اینجیلا کی حوصلہ افزاِئی کی ہے اور اولمپکس کمیٹی کے عہدیرداران سے بات بھی کی ہے 

اولمپکس کمیٹی کے سپوکس پرسن مارک ایڈم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایلجیرین باکسر کا معاملہ ٹرانسجینڈر ہونا یا غلط
 جنسی شناخت نہیں ہے 

 ایمانے کے جسم میں قدرتی طور پر مردانہ قوت میں اضافہ کرنے والے ہارمونز کی پیداوار زیادہ ہے جس کی وجہ سے ان کے جسمانی خدوخال اور چہرہ مردوں جیسا دکھائی دیتا ہے 

اس طرح کے مقابلے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور ان میں ہار جیت کھیل کا حصہ رہی ہے

یاد رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن نے سال ۲۰۲۳ کے دوران ایمانے خلیف کو جینڈر ٹیسٹ فیل کرنے کی وجہ 

خواتین کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا تھا




تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

صومالیہ کے دارلحکومت موگاڈیشو میں خود کش دھماکہ 32 ہلاک 63 افراد زخمی ,حملے کی زمہ دار القاعدہ قرار