پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے معاہدے- اہم معلومات
پاکستان سپر لیگ کے سیزن دس کے لئے معاہدوں کو برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی - بہت سے کھلاڑی گزشتہ سیزنز کی کارکردگی کی بنا پر اپنے معاہدوں کو بہتر بنانے میں ناکام رہے. یہ کھلاڑی آئندہ سیزن میں نچلے درجے کی کیٹگری کے معاہدے میں دستیاب ہوں گے.پاکستان سپر لیگ سیزن دس کے لئے لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کی پلاٹینم کیٹگری برقراررکھی گئی. حارث رءوف ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز کے برانڈ ایمبیسڈر کہلائیں گے.زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑِی سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے معاہدے کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں.جبکہ گزشتہ سیزنز میں لاہور قلندرز کی فتوحات میں قابل زکر کارکردگی دکھانے والے نمیبین کھلاڑی ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل سیزن دس میں بھی جلوہ گر ہوں گے
عبداللہ شفیق اپنے معاہدے کو بہتر بنانے میں ناکام
رہے اور گولڈ کیٹگری میں زمان خان اور جہاں داد خان کے ہمراہ لاہور قلندرز کے لئے
دستیاب ہوں گے.اسلام آباد یونائِٹڈ کے نسیم شاہ اور شاداب خان پلاٹِنم
کیٹگری میں دستیاب رہیں گے.عماد وسیم مینٹور کا ٹائٹل لئے ڈائمنڈ کیٹگری میں
اپنا معاہد برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں.اعظم خان بھی ڈائمنڈ کیٹگری میں
اسلام آباد یونائِٹڈ کے لئے دستیاب رہیں گے .اسلام آباد یونائیٹڈ کےلئے گولڈ
کیٹگری میں حیدر علی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی
دکھانے والے آل راونڈر سلمان علی آغا یونائیٹڈ کے سکواڈ میں برانڈ ایمبیسڈر کہلائیں
گے.رواں سال رومان رئیس اپنے معاہدے کو مزید بہتر بنانے میں ناکامی پر سلور کیٹگری
میں جبکہ ساوتھ افریقی نژاد نیوزی لینڈ کے لیفٹ ہینڈ اوپنر کولن منرو بھی سلور
کیٹگری میں دستیاب ہوں گے
کراچی کنگز میں حسن علی اور جیمز ونس ڈائمنڈ
کیٹگری میں جبکہ شان مسعود، عرفان خان نیازی کے ساتھ گولڈ کیٹگری میں دستیاب
ہوں گے.نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرت ، اور زاہد محمود سلور کیٹگری
میں جبکہ نوجوان سلو لیفٹ آرم بالر عرفات منہاس سلور کیٹگری میں برانڈ ایمبیسڈر کے
طور پر کراچی کنگزکے ساتھ اپنا معاہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں.پشاور
زلمی میں بابر اعظم اور صائم ایوب اپنا معاہدہ سب سے بہترین پلاٹینم کیٹگری میں
برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں
محمد حارث ڈائمنڈ کیٹگری میں اور عارف یعقوب
،مہران ممتاز، سلور کیٹگری میں پشاور زلمی سکواڈ کا حصہ ہوں گے.پاکستان سپر لیگ کے
سیزن دس میں پشاور زلمی کے لئےسفیان مقیم کو برانڈ ایمبیسیڈر کا نام دیا گیا
ہے.جبکہ نوجوان فاسٹ بالر علی رضا کو ایمرجنگ کیٹگری میں پشاور زلمی میں
کیرئر بنانے کا موقع دیا گیا ہے.سیزن دس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لیفٹ آرم فاسٹ
بالر محمد عامر کو مینٹور کا ٹائٹل دیا ہے
انہیں ڈائمنڈ کیٹگری میں رائلی
روسو اور لیگ سپنر ابرار احمد کے ہمراہ شامل کیا گیا ہے.آل راونڈر محمد وسیم اور
ویسٹ انڈین سپنر عقیل حسین کو گولڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ
بنایا گیا ہے.اسی کیٹگری میں سعود شکیل کا معاہدہ بھی برقرار رکھا گیا ہے.جنہیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سیزن دس کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا گیا ہے.کوئٹہ
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع اور عثمان طارق کو سلور کیٹگری میں اپنا
معاہدہ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے.ملتان سلطانز میں محمد رضوان ، اور
اسامہ کا معاہدہ سب سے مہنگی پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے.سیزن دس کے
لئےڈیوڈ ولی کو مینٹور اور اور افتخار احمد کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ملتان
سلطانز کی ڈائمنڈ کیٹگری میں معاہدہ دیا گیا ہے
مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان خان کو بھی ڈائمنڈ کیٹگری
میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے.انگلش کھلاڑی کرس جارڈن کو
گولڈ اور لیفٹ آرم رسٹ سپن فیصل اکرم کا معاہدہ سلور کیٹگری میں برقرار رکھا گیا
ہے.زرائع کے مطابق پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ سیزن دس میں ایک لاکھ
ستر ہزار امریکی ڈالرز ڈائمنڈ کیٹگری کے کھلاڑی 80 ہزار امریکی ڈالرز ، گولڈ
کیٹگری کے کھلاڑی 50 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی 25 ہزار امریکی
ڈالرز کمانےمیں کامیاب ہو سکیں گے
جبکہ ایمرجنگ کیٹگری کے کھلاڑیوں کے معاہدے کی رقم
10 ہزار امریکی ڈالرزبتائی جارہی ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں