پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے معاہدے- اہم معلومات
پاکستان سپر لیگ کے سیزن دس کے لئے معاہدوں کو برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی - بہت سے کھلاڑی گزشتہ سیزنز کی کارکردگی کی بنا پر اپنے معاہدوں کو بہتر بنانے میں ناکام رہے. یہ کھلاڑی آئندہ سیزن میں نچلے درجے کی کیٹگری کے معاہدے میں دستیاب ہوں گے.پاکستان سپر لیگ سیزن دس کے لئے لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کی پلاٹینم کیٹگری برقراررکھی گئی. حارث رءوف ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز کے برانڈ ایمبیسڈر کہلائیں گے.زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑِی سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے معاہدے کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں.جبکہ گزشتہ سیزنز میں لاہور قلندرز کی فتوحات میں قابل زکر کارکردگی دکھانے والے نمیبین کھلاڑی ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل سیزن دس میں بھی جلوہ گر ہوں گے عبداللہ شفیق اپنے معاہدے کو بہتر بنانے میں ناکام رہے اور گولڈ کیٹگری میں زمان خان اور جہاں داد خان کے ہمراہ لاہور قلندرز کے لئے دستیاب ہوں گے.اسلام آباد یونائِٹڈ کے نسیم شاہ اور شاداب خان پلاٹِنم کیٹگری میں دستیاب رہیں گے.عماد وسیم مینٹور کا ٹائٹل لئے ڈائمنڈ...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں