پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور فیفا کے اعلی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس کی میزبانی کی ہے. جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین کو فیفا کے نافذ کردہ اصولوں کے مطابق دوبارہ ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ہے. اچانک اس اجلاس کو بلانے کی وجہ واضح ہے کہ ایشین کپ کوالیفائرز اور مستقبل میں فیفاکےزیر اہتمام بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے پابندیوں سے نجات لازم ہے یاد رہے پاکستان فٹبال فیڈریشن پرگزشتہ آٹھ سال کے دوران فیفا کی جانب سے لگنے والی یہ تیسری پابندی ہے. اور یہ پابندی فیفا کی جانب سے الیکٹورل ریفارمز کو مسترد کرنے کے نتیجے میں عائد کی گئی ہے. کیوں کہ اگر صدر کو منتخب کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہو سکا تو پھر ظاہر ہے انہیں ریفارمز نہیں کہا جا سکتا اور معاملات کیوں کہ جوں کے توں ہیں اس لئےیہ کہنا درست ہے کہ یہ پابندی مقررہ وقت میں پی ایف ایف کے صدر کا انتخاب نہ کیے جانے کی وجہ سے عائد کی گئی ہے. فروری کے آغاز میں ہونے والے اجلاس کے بعد کل جو اجلاس بلایا گیا تھا اس میں ایشین فٹبال کنف...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں